تیسرا ون ڈے: پاکستان کا ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
ملتان: تیسرے اور آخری ون ڈے میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ملتان کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اورویسٹ انڈیزکی ٹیمیں 3ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میں مدمقابل ہیں۔
میچ کا ٹاس پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے جیت کر پہلے خود بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔
Pakistan have won the toss and elect to bat first 🏏#PAKvWI | #KhelAbhiBaqiHai pic.twitter.com/9IPpPFgxvY
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) June 12, 2022
تیسرے ون ڈے کیلئے قومی ٹیم میں 2تبدیلیاں کی گئیں ہیں،حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی کی جگہ حسن علی اور شاہنواز دھانی کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔
پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولرشاہنواز دھانی کا ڈیبیو ہوا ہے،شاہنوازدھانی ون ڈے ڈیبیو کرنے والے 235ویں پاکستانی کرکٹرہیں۔
گرین شرٹس ویسٹ انڈیز کیخلاف 3ایک روزہ میچوں کی سیریزمیں کلین سوئپ کیلئے پرعزم ہے، پاکستان کوسیریزمیں 0-2کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔
پاکستان نے پہلا ون ڈے5وکٹوں سے جیتا جبکہ دوسرےون ڈےمیں ویسٹ انڈیز کو 120رنزسے شکست دی۔
Comments are closed on this story.