Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مجھے امید ہے عامر لیاقت اب سکون میں ہوں گے، اُشنا شاہ

اُشنا شاہ معروف میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت کی موت پر میمز بنانے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا
شائع 12 جون 2022 04:06pm
فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی: اداکارہ اُشنا شاہ معروف اینکر ومیزبان ڈاکٹرعامر لیاقت کی اچانک موت پر میمز بنانے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پراُشنا شاہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عامر لیاقت کی نجی ویڈیوز ایک عورت نے سوشل میڈیا پر شیئرکیں، جس سے اُنہوں نے قانونی طور پر شادی کی تھی، وہ رسوا ہو کر دُنیا سے رخصت ہوگئے۔

اداکارہ نے لکھا کہ جس کسی نے بھی ان ویڈیوز کو شیئر کیا، ان کا مذاق اُڑایا، ان پر ہنسا، اُن سب کے ہاتھوں پرعامر لیاقت کا خون ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ معروف اینکر نے ہمیں ہنسنے کا مواد مہیا کیا لیکن مجھے امید ہے کہ وہ اب سکون میں ہوں گے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت 9 جون، جمعرات کے روز کراچی میں انتقال کرگئے تھے۔

Aamir Liaquat Hussain

Aamir Liaquat's Wives

Ushna Shah