Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

خود سے چلنے والی کاروں کی رفتار 130 کلومیٹر فی گھنٹہ تک محدود کرنے کا امکان

مسودہ فورم کے 21 یا 24 جون کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا، منطور ہونے پر نافذ کردیا جائے گا۔
شائع 12 جون 2022 01:18pm
فوٹو: qz.com
فوٹو: qz.com

جنیوا: اقوام متحدہ کے خودکار ڈرائیونگ کے ضابطے کو بعض حالات میں 60 کلو میٹر فی گھنٹہ سے بڑھا کر 130 کلومیٹر فی گھنٹہ کرنے کا امکان ہے۔

اقوام متحدہ کے اقتصادی کمیشن برائے یورپ (یو این ای سی ای) نے کہا کہ “بعض ٹریفک ماحول میں خودکار ڈرائیونگ کو 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی موجودہ حد سے بڑھا کر 130 کلومیٹر فی تک کرنے کی تجویز کو اپنانے کے ساتھ نقل و حرکت میں ایک نیا سنگ میل عبور کیا گیا ہے”۔

  • اقوام متحدہ کی ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یو این ای سی ای کے ترجمان جین روڈریگ نے کہا کہ جون کے آخر میں گاڑیوں کے ضوابط کی ہم آہنگی کیلئے عالمی فورم کی طرف سے اس سفارش کو ابھی بھی باضابطہ طور پر اپنانے کی ضرورت ہے۔

جین روڈریگ کا کہنا تھا کہ مسودہ فورم کے 21 یا 24 جون کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا، اگر منطور گیا تو یہ جنوری 2023 میں نافذ ہو جائے گا۔

خیال رہے کہ وہیکل ریگولیشنز کی ہم آہنگی کے لیے عالمی فورم قائم ہے، جس کی میزبانی (یو این ای سی ای) کرتا ہے۔

تاہم یہ ایک بین سرکاری پلیٹ فارم ہے، جو گاڑیوں سمیت ان کے ذیلی نظاموں اور حصوں کی حفاظت اور ماحولیاتی کارکردگی کے حوالے سے ریگولیٹری فریم ورک کے لیے ذمہ دار ہے۔

Europe

UN Economic Commission

Self Driving Cars