Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سائنسدانوں نے ایک روبوٹک انگلی کے گرد زندہ انسانی جلد اگائی

مصنوعی جِلد اتنی مضبوط اور کھنچی ہوئی تھی کہ روبوٹک انگلی کے موڑنے کا کھچاؤ برداشت کرسکتی تھی۔
شائع 12 جون 2022 12:29pm
روبوٹک انگلی کو ڈھانپنے والی زندہ انسانی جلد کاتجربہ، فوٹو سائنس نیوز
روبوٹک انگلی کو ڈھانپنے والی زندہ انسانی جلد کاتجربہ، فوٹو سائنس نیوز

ٹوکیو: جاپان میں سائنسدانوں نے ایک روبوٹک انگلی کے گرد زندہ انسانی جلد اگانے کا کارنامہ انجام دیا ہے۔

ٹوکیو یونیورسٹی کے محققین نے ایک روبوٹک انگلی بنائی ہے، جو زندہ انسانی جلد سے ڈھکی ہوئی ہے۔

تاہم اس کا مقصد یہ ہے کہ کسی دن ایسے روبوٹس تیار کیے جائیں جو حقیقی لوگوں کی طرح نظر آتے ہوں۔

اسی ثنا میں بائیو ہائبرڈ انجینئر شوجی ٹیکیوچی کے ساتھیوں نے روبوٹک ہندسے کو کولیجن اور انسانی جلد کے خلیات کے مرکب میں ڈبو دیا، جسے ڈرمل فائبرو بلاسٹس کہتے ہیں۔

تاہم مرکب جلد کی ایک بنیادی تہہ یا جلد کی انگلی کو ڈھکنے کے لیے بن جاتا ہے پھر ٹیم نے انگلی پر انسانی keratinocyte خلیات پر مشتمل مائع ڈالا، جس سے جلد کی ایک بیرونی تہہ epidermis بنتی تھی۔

  • اس کے بعد دو ہفتوں کے اندر انگلی کو ڈھانپنے والی جلد کی کچھ ملی میٹر موٹی تہہ ناپی گئی پھراس کا انسانی جلد کی موٹائی سے موازنہ کیا گیا۔

سائنسدانوں کی بنائی ہوئی بنی جِلد اتنی مضبوط اور کھنچی ہوئی تھی کہ روبوٹک انگلی کے موڑنے کا کھچاؤ برداشت کرسکتی تھی۔

اس کے علاوہ جب محققین نے روبوٹک انگلی پر ایک چھوٹا سا کٹ بنایا اور اسے “کولیجن بینڈیج” سے ڈھانپ دیا، تو جلد کے فبروبلاسٹ سیلز نے ایک ہفتے کے اندر اندر پٹی کو باقی جلد کے ساتھ ملا دیا۔

tokyo

Japan

سائنس