Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لوگوں کی زندگیاں بچانے والے ڈرائیور فیصل بلوچ کو پاک فوج کا خراج تحسین

ڈرائیور فیصل بلوچ کو اس بہادری کے اعتراف میں کور ہیڈکوارٹرز کوئٹہ مدعو کیا گیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت پر قومی ہیرو کو نقد انعام سے نوازا گیا۔
شائع 12 جون 2022 11:13am

راولپنڈی :اپنی زندگی کو خطرے میں ڈالتے ہوئے لوگوں کی زندگیاں بچانے والے کوئٹہ کے ڈرائیور فیصل بلوچ کو پاک فوج نے خراج تحسین پیش کیا ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت پر قومی ہیرو کو نقد انعام سے نوازا گیا۔

کوئٹہ میں 7 جون کو ڈرائیور فیصل بلوچ نے اپنی زندگی کو خطرے میں ڈالتے ہوئے بہت سی زندگیاں بچالیں تھی، ڈرائیور فیصل نے جلتے ہوئے آئل ٹینکر کو آبادی کے علاقے سے 3 کلو میٹر دور پہنچایا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ڈرائیور فیصل بلوچ کو اس بہادری کے اعتراف میں کور ہیڈکوارٹرز کوئٹہ مدعو کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی خصوصی ہدایت پر ڈرائیور فیصل بلوچ کو نقد انعام سے نوازا گیا۔

rawalpindi

ISPR

COAS

General Qamar Javed Bajwa

Driver

Faisal Baloch