Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ، سپاہی شہید

شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز اوردہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، سیکیورٹی فورسز نے بہادری اور مؤثرانداز میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، آئی ایس پی آر
شائع 12 جون 2022 10:24am
تصویر: فائل
تصویر: فائل

راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اوردہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی شاہ زیب امتیاز شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز اوردہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بہادری اور مؤثرانداز میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا، دہشت گردوں سے فائرنگ کے شدید تبادلے میں سپاہی شاہ زیب امتیاز شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ 25 سالہ شہید سپاہی کا تعلق کوٹلی ستیاں سے تھا، شہید نے بہادری کے ساتھ لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ ممکنہ دہشت گردوں کا صفایا کرنے کیلئے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

rawalpindi

ISPR

security forces

Terrorist

spoy shah zaib imtiaz