Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

ریال میڈرڈ کا اوریلین چومینی کے ساتھ مستقل معاہدے پر دستخط کرنے کا اعلان

ریال میڈرڈ جو مارچ سے کھلاڑی کے ساتھ بات چیت کر رہا تھا، اس نے مقابلے سے پہلے ہی معاہدہ کرلیا۔
شائع 12 جون 2022 10:00am

میڈرڈ: ریال میڈرڈ نے موناکو سے تعلق رکھنے والے فرانسیسی مڈفیلڈر اوریلین چومینی کے ساتھ اگلے 6سیزن کیلئے مستقل معاہدے پر دستخط کرنے کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، 22 سالہ فرانسیسی بین الاقوامی فٹبالر اوریلین چومینی تقریباً 80 ملین یورو (84.12 ملین ڈالر) کی فیس کے ساتھ مزید 20 ملین ایڈونس کے ساتھ یورپی چیمپئنز میں شامل ہوں گے۔

ریئل میڈر نے کہا کہ وہ طبی معائنے کے بعد منگل کو چومینی کیلئے ایک پریزنٹیشن تقریب کی میزبانی کریں گے۔

چومینی صرف کیلین ایمباپے کے بعد موناکو کی تاریخ میں دوسری سب سے مہنگی فروخت بن جائیں گے،جنہوں نے اگست 2017 میں پیرس سینٹ جرمین کے ساتھ 180 ملین یورو میں معاہدہ کیا تھا۔

16 ملین یورو میں بورڈو سے موناکو میں شمولیت کے بعد 2020-21 میں لیگ 1ینگ پلیئر آف دی ایئر کا نام دیا گیا، چومینی کی بہت زیادہ مانگ تھی، ساتھ ہی لیورپول اور پی ایس جی نے بھی اسے سائن کرنے کلئے بولی لگائی۔

ریال میڈرڈ جو مارچ سے کھلاڑی کے ساتھ بات چیت کر رہا تھا، اس نے مقابلے سے پہلے ہی معاہدہ کر لیا۔

FootBall

Agreement

Kylian Mbappe

Real Madrid

Aurelién Tchouaméni

Monaco