Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان کی بھارت میں مسلمانوں پر پولیس تشدد کی شدید مذمت

بھارت میں بڑھتے اسلاموفوبیا پر عالمی برادری نوٹس لے اور اقدامات اٹھائے، ترجمان دفترخارجہ
شائع 12 جون 2022 08:57am
تصویر: فائل
تصویر: فائل

اسلام آباد: پاکستان نے بھارت میں مسلمانوں پر پولیس تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت میں مسلمان اپنا پُرامن احتجاج ریکارڈ کرانا چاہتے تھے، بھارتی مسلمان نمازجمعہ کے بعد جذبات کا اظہار کررہے تھے، بھارتی ریاست نے نہتے مسلمان مظاہرین پر بہیمانہ تشدد کیا اور فائرنگ کی،جس سے 2 نہتے مسلمان جاں بحق ہوگئے۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ بھارت میں ہندوتوا پولیس ملازمین اقلیتوں پر مظالم ڈھا رہی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ بھارت میں بڑھتے اسلاموفوبیا پر عالمی برادری نوٹس لے اور اقدامات اٹھائے۔

foreign office

Foreign Office Spokesperson

اسلام آباد

Indian Muslims

Indian police

asim iftikhar