امریکا پاکستان سے نیوکلیئر چھیننا چاہتا ہے: خورشید شاہ
وفاقی وزیر برائے آبی وسائل اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان سے نیوکلیئر چھیننا چاہتا ہے۔
آج نیوز کے پروگرام “روبرو” میں بات کرتے ہوئے خورشید کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ جو فیصلہ کرے گی ہم اس کے حامی ہیں، ہم آئین کی حفاظت کررہے ہیں، ریاست ہوگی تو حکومت بھی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت نے معیشت کا خانہ خراب کردیا ہے، ہم پہلے کہہ رہے تھے کہ اکتوبر، نومبر میں الیکشن کرادیں گے، لیکن جب دھمکیاں دیں تو ہم نے کہا اب اگست 2023 میں ہی الیکشن ہوں گے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ بہت بڑی سازش ہوئی ہے، بش سینئر نے عمران خان کو گود لیا، بش جونیئر نے بی بی سے عمران خان کو ملوایا جب کہ اس وقت کے دانشوروں نے لکھا کہ امریکا ایک بچہ تیار کر رہا ہے جس سے امریکا اپنے ٹارگٹ پورے کرائے گا۔
خورشید نے مزید کہا کہ امریکا نے عمران خان کو تیار کرکے پاکستان بھیجا، جس کا مقصد پاکستان سے نیوکلیئر چھیننا ہے، آج سے 30 سال پہلے حکیم سعید نے یہ بات سمجھی تھی۔
Comments are closed on this story.