Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعلیٰ سندھ کی کینیڈا کی ہائی کمشنر سے ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال

مراد علی شاہ نے کہا کہ اساتذہ کی تربیت حاصل کرنے میں کینیڈا کی معاونت درکار ہوگی
شائع 11 جون 2022 10:46pm
شعبہ توانائی میں مل کر کام کرنے پر اتفاق۔ فوٹو — فائل
شعبہ توانائی میں مل کر کام کرنے پر اتفاق۔ فوٹو — فائل

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی پاکستان میں کینیڈا کی ہائی کمشنر وینڈی گلمور سے ملاقات ہوئی ہے۔

دونوں شخصیات کے مابین ملاقات وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور سمیت رینیوایبل انرجی اور شعبہ صحت کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں اساتذہ کی تربیت اور شعبہ توانائی میں مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اس ضمن میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اساتذہ کی تربیت حاصل کرنے میں کینیڈا کی معاونت درکار ہوگی۔

CM Sindh

karachi

canada