Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکی گلوکار جسٹن بیبر فالج میں مبتلا ہوگئے

مجھے چہرے کا فالج ہوگیا ہے جس کی وجہ سے میری ایک آنکھ نے حرکت کرنا چھوڑ دی ہے
شائع 11 جون 2022 07:33pm
مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ فوٹو — اسکرین گریب
مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ فوٹو — اسکرین گریب

معروف امریکی گلوکار جسٹن بیبر چہرے کے فالج میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

فوٹو شیئرنگویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے اپنے مداحوں کو آگاہ کیا کہ وہ ایک ایسی بیماری میں مبتلا ہوگئے ہیں جس کے باعث انہیں چہرے کا فالج ہوگیا ہے۔

امریکی گلوکار نے جسٹس ورلڈ ٹور کی منسوخی کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میں ‘رامسے سنڈ روم’ نامی بیماری میں مبتلا ہوگیا ہوں یعنی مجھے چہرے کا فالج ہوگیا ہے جس کی وجہ سے میری ایک آنکھ نے حرکت کرنا چھوڑ دی ہے جب کہ میں چہرے پر مسکراہٹ لانے سے بھی قاصر ہوں۔

انسٹاگرام پوسٹ کے کیپشن میں جسٹن بیبر نے لکھا کہ ‘اس ضروری ویڈیو کو لازمی دیکھیں، میں آپ سب لوگوں سے محبت کرتا ہوں اور مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔’

گلوکار نے بتایا کہ وہ اس بیماری کا علاج کروا رہے ہیں لیکن انہیں معلوم نہیں کہ اس میں کتنا وقت لگے گا البتہ جسٹن بیبر ٹھیک ہوکر دوبارہ سامنے آئیں گے۔

Justin Bieber

Justice World Tour

facial paralysis