Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حیدرآباد: میت کو دفنانے کیلئے جانے والی کشتی نہر میں الٹ گئی، ایک شخص ہلاک

میت کو بھی نہر سے باہر نکال کر اس کی تدفین کردی گئی۔
شائع 11 جون 2022 05:31pm
کشتی سے اکرم واہ نہر عبور کر رہے تھے۔ فوٹو — فائل
کشتی سے اکرم واہ نہر عبور کر رہے تھے۔ فوٹو — فائل

حیدرآباد کے نواحی علاقے ہوسڑی میں میت کو دفنانے کیلئے جانے والی کشتی نہر میں الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

ہوسڑی کےگاؤں پھل شورو کی نہر پر پُل نہ ہونے کی صورت میں کشتی کا استعمال کرنا پڑتا ہے جس کے تحت مکین میت کی تدفین کیلئے کشتی سے اکرم واہ نہر عبور کر رہے تھے۔

علاقہ مکینوں کے مطابق ہوسڑی میں میت کو دفنانے کیلئےجانے والی کشتی کے نہر میں الٹنے سے ایک شخص ہلاک جب کہ 7 افراد کو بچا لیا گیا۔ حادثے کے بعد میت کو بھی نہر سے باہر نکال کر اس کی تدفین کردی گئی۔

ڈوب کر جاں بحق ہونے والے شخص حفیظ شورو بلدیاتی الیکشن میں یوسی 94 ہوسڑی سے چئیرمین کے امیدوار اور 4 بچوں کے والد تھے۔

Ship

Dead Body

Hyderabad