Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

30 سالوں میں سب سے زیادہ جی ڈی پی ہمارے دورمیں رہی: شوکت ترین

اسلام آباد: سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ 30 سالوں میں سب سے زیادہ جی ڈی پی ہمارے دورمیں رہی، ہمارے دورمیں...
اپ ڈیٹ 11 جون 2022 05:39pm
Screengrab: 24 NEWS
Screengrab: 24 NEWS

اسلام آباد: سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ 30 سالوں میں سب سے زیادہ جی ڈی پی ہمارے دورمیں رہی، ہمارے دورمیں ایگری کلچرمیں 4.4 فیصد گروتھ رہی، یہ کس کو بیوقوف بنارہے ہیں اکنامک سروے پڑھ لیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہا کہ اکنامک سروے پڑھ لیں، آپ کس کو بیوقوف بنارہے ہیں، بجٹ خسارہ 4.2ٹریلین روپے ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے سب سے زیادہ روزگارکےمواقع پیدا کئے ہیں، ہم نے تاریخ کا سب سے زیادہ ریونیواکٹھا کیا۔

شوکت ترین نے کہا کہ ہم نے سب سے زیادہ 55 لاکھ افراد کو روزگار دیا، ہماری گروتھ 6فیصد، یہ 5 فیصدگروتھ کی بات کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی زیادہ ہوگی تو کاروبار کیسے بڑھےگا، موجودہ حکومت نے بینکنگ سیکٹرز پر ٹیکس بڑھا دیا۔

pti

اسلام آباد

Shaukat Tarin