Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

بشنوئی گینگ سلمان خان کی جان کے پیچھے کیوں پڑی ہے؟

بشنوئی گینگ نےسنہ 2018 میں سلمان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔
شائع 12 جون 2022 10:26am
سلمان خان اور لارنس بشنوئی کا فرد __ فوٹو:فائل
سلمان خان اور لارنس بشنوئی کا فرد __ فوٹو:فائل

خطرناک گینگ لارنس بشنوئی سلمان خان کی جان کے پیچھے کیوں پڑی ہے، اس کی اصل وجہ سامنے آگئی ہے۔

حال میں ہی بھارتی پنجابی گلوکارسدھو موسے والا کے قتل کے بعد سلمان کو دھمکی آمیز خط موصول ہوتے ہی سیکیورٹی بڑھا دی گئی تھی جبکہ لارنس بشنوئی اس کیس میں کلیدی ملزم کے طور پر سامنے آیا تھا۔

  • سُپراسٹارسلمان خان اس سے قبل ‘ہم ساتھ ساتھ ہیں’ فلم کی شوٹنگ کے دوران کالے ہرن کے غیر قانونی شکار کے کیس کے بعد بشنوئی گینگ کے نشانے پر آگئے تھے۔

خیال رہے کہ بشنوئی برادری کالے ہرن کو ایک مقدس جانور مانتی ہے اور سلمان کے غیر قانونی شکارمیں ملوث ہونے سے کمیونٹی کے جذبات کو ٹھیس پہنچی تھی۔

اسی اثنا میں بشنوئی گینگ نے اس سے قبل سنہ 2018 میں سلمان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔

بشنوئی گینگ نے پولیس کی سیکیورٹی کے درمیان جودھ پور کی عدالت میں لے جانے کے دوران کہا کہ “سلمان خان کو یہاں ہی جودھ پور میں مار دیا جائے گا، تب اسے ہماری اصل شناخت کے بارے میں پتہ چل جائے گا”۔

لارنس بشنوئی کون ہے؟

بھارتی پنجاب میں مقیم ایک 29 سالہ گینگسٹرلارنس بشنوئی نے متعدد مواقع پر دہلی-این سی آر، راجستھان، پنجاب، ہریانہ اور ہماچل پردیش میں امن وامن کو نقصان پہنچایا ہے۔

  • لارنس بشنوئی 12 فروری 1993 کو پیدا ہوا، اس نے اپنے کیریئر کا آغاز ایک طالب علم رہنما کے طور پر کیا تھا۔

بشنوئی نے چندی گڑھ کے ڈی اے وی کالج میں بطور طالب علم تعلیم حاصل کرنے کے بعد 2011 پنجاب یونیورسٹی کی اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن (SOPU) میں شمولیت اختیار کی۔

لارنس بشنوئی اپنے آبائی شہر فیروز پور میں گاڑیوں کی چوری اور بھتہ خوری کے مقدمات میں ملوث نکلا ہے۔

سدھو موسے والا کا قتل

واضح رہے کہ سدھو موسے والا کو 29 مئی کو ضلع مانسہ میں حملہ آوروں کے ایک گروپ نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

تاہم گینگسٹر لارنس بشنوئی نےقتل کی ذمہ داری قبول کی اور پولیس کو بتایا کہ یہ اس کے گینگ نے ہی سدھو کو مارا تھا۔

Salman Khan

mumbai

Lawrence Bishnoi

Sidhu Moosewala