Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی سے پشاور جانیوالی نجی ایئرلائن کا طیارہ حادثے سے بچ گیا

طیارے میں موجود مسافروں میں خوف وہراس پھیل گی، طیارے کے کپتان نے حاضر دماغی اورمہارت کا مظاہرہ کیا
اپ ڈیٹ 11 جون 2022 12:48pm
فوٹو:  اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی

کراچی سے پشاور جانیوالی نجی ایئرلائن کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔

آج نیوز کے مطابق طیارہ پی اے 602 دوران پروازخراب موسم کی زد میں آگیا جبکہ طیارے میں موجود مسافروں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

طیارے کے کپتان نے حاضر دماغی اورمہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو گو راؤنڈ کرتے ہوئے بلندی پر لے گیا۔

کپتان نے پشاورایئرپورٹ کےقریب (اےٹی سی) سے رابطہ کیا اور فوری لینڈنگ کی اجازت طلب کر لی۔

تاہم کپتان نےطیارے کو با حفاظت پشاور ایئرپورٹ اتارلیا۔

karachi

peshawar

aajnews