Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بالی ووڈ اسٹارسلمان خان پر حملے کی کوشش ناکام، بال بال بچ گئے

حملہ آورپیچھے ہٹ گیا کیونکہ اُسے پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں پکڑے جانے کا خدشہ تھا۔
شائع 11 جون 2022 09:59am
اس سے قبل سلمان خان اور ان کے والد کو دھمکی آمیز خط موصول ہواتھا، فوٹو فائل
اس سے قبل سلمان خان اور ان کے والد کو دھمکی آمیز خط موصول ہواتھا، فوٹو فائل

ممبئی: گزشتہ رات سلمان خان پران کے گھر کے باہر خطرناک گینگ کا شارپ شوٹر قاتلانہ حملہ کرنے میں ناکام ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کوپولیس ذرائع نے بتایا کہ “جس شخص نے بالی ووڈ کے اسٹار سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی، اس کی شناخت وِکرم برار کے طور پر ہوئی ہے، جو گینگسٹر لارنس بشنوئی کا قریبی ساتھی ہے”۔

بشنوئی گینگ نے جمعرات کی رات سلمان خان کو ان کے گھر گلیکسی اپارٹمنٹ کے باہر قتل کرنے کے لیے ایک شارپ شوٹر بھیجا تھا، جس نے ایک چھوٹےبور ہتھیار سے اداکار کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔

تاہم شارپ شوٹر سلمان خان کی رہائش گاہ کے باہر موجود تھا لیکن آخری لمحات میں وہ پیچھے ہٹ گیا کیونکہ اُسے پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں پکڑے جانے کا خدشہ تھا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ ممبئی پولیس کا ایک اضافی دستہ اس رات سلمان خان کی رہائش گاہ پر موجود تھا.

تاہم اداکار کو ایک خصوصی تقریب میں جانا تھا، جس کے بعد شارپ شوٹر اور اس کے ساتھیوں نے پیچھے ہٹنے کا فیصلہ کیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سلمان خان اور ان کے والد کو دھمکی آمیز خط موصول ہونے کے بعد مہاراشٹر کے محکمہ داخلہ نے اداکار کی سیکیورٹی مزید سخت کردی تھی۔

Salman Khan

mumbai

Bollywood actor