Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

درآمدی موبائل فونز پر بھی ٹیکس عائد کرنے کی تجویز

30 ڈالر کے موبائل فون پر 100 روپے ٹیکس عائد کرنے کی تجویز کی گئی ہے
اپ ڈیٹ 11 جون 2022 02:21pm
ٹیکس عائد کرنے کی تجویز کی گئی ہے۔  فوٹو — فائل
ٹیکس عائد کرنے کی تجویز کی گئی ہے۔ فوٹو — فائل

نئے بجٹ میں درآمدی موبائل فونز کی درآمد پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز کی گئی ہے۔

درآمدی فونز پر100 روپے سے 16 ہزار روپے تک کا ٹیکس عائد کرنے کی تجویز کی گئی ہے۔

مزید تفصیلات کے مطابق 30 ڈالر کے موبائل فون پر 100 روپے ٹیکس عائد کرنے کی تجویز کی گئی ہے، جبکہ 30 سے 100 ڈالر کے فون پر 200 روپے کا ٹیکس لگائے جانے کے امکانات ہیں۔

اس کے علاوہ 200 ڈالر کے درآمدی فون پر چھ سو روپے، 350 ڈالر مالیت کے فونز پر 1800 روپے، 500 ڈالر کے موبائل فون پر چار ہزار روپے اور 700 ڈالر کے فونز پر آٹھ ہزار روپے کا ٹیکس عائد کرنے کی تجویز کی گئی ہے۔

سات سو ڈالر سے زائد کے موبائل فونز پر 16 ہزار ڈالر تک کا ٹیکس عائد کرنے کی تجویز ہے۔

Import

federal budget

موبائل فونز

Budget 2022-23

imported mobile phones