Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

وفاق کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی تفصیلات سامنے آگئیں

وفاق کے ترقیاتی پروگرام کیلئے 800 ارب روپے مختص کردیئے گئے جبکہ وفاقی وزارتوں اور محکموں کیلئے 564 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔
شائع 10 جون 2022 12:14pm
Budget Survey 2022 | Details of the federal annual development program | Part 1 | Aaj News

اسلام آباد: وفاق کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی تفصیلات سامنے آگئیں، جس میں وفاق کے ترقیاتی پروگرام کیلئے 800 ارب روپے مختص کردیئے گئے۔

بجٹ دستاویز کے مطابق وفاقی وزارتوں اور محکموں کیلئے 564 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، این ایچ اے کو سب سے زیادہ 118 ارب روپے ملیں گے ۔

بجٹ دستاویز کے مطابق ایوی ایشن کیلئے 2.48ارب روپے، سرمایہ کاری بورڈ کیلئے 80 کروڑ روپے، کیبنٹ ڈویژن کیلئے 70.05 ارب روپے اور ماحولیاتی تبدیلی کی وزارت کیلئے9.60 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کیا گیا ہے۔

ڈیفنس ڈویژن کیلئے2.23 ارب روپے، وفاقی تعلیمی منصوبوں کیلئے 7.23 ارب روپے، صوبوں اور خصوصی علاقوں کیلئے135.85ارب روپے، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کیلئے 52 ارب 64 کروڑ روپے اور خیبر پختونخوا میں ضم قبائلی علاقوں کیلئے 50 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کیا گیا ہے۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن کو 44 ارب 17 کروڑ کا ترقیاتی بجٹ ملے گا، وزارت ہاوٴسنگ کیلئے 13 ارب 95 کروڑ روپے، وزارت داخلہ کیلئے 9 ارب 9 کروڑ روپے، میری ٹائم امور کیلئے 3 ارب 46 کروڑ روپے ،وزارت غذائی تحفظ کیلئے 10.12 ارب روپے، وزارت صحت کیلئے 12 ارب 65 کروڑ روپے اور اٹامک انرجی کمیشن کیلئے 25 ارب 99 روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ پلاننگ ڈویژن کیلئے 42 ارب 17روپے، ریلوے ڈویژن کیلئے 32 ارب 4کروڑ روپے، آبی وسائل کیلئے 99 ارب روپے اور پاور ڈویژن کیلئے 43 ارب 13 کروڑ روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کیا گیا ہے۔

Federal govt

اسلام آباد

Annual Development Program