Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

یوکرین روس جنگ: خارکیف میں روسی افواج کی گولہ باری سے مزید 3افراد ہلاک

میزائل حملے میں سپرمارکیٹ اور اسکول کی لائبریری کو نشانہ بنایا گیا، جس سے عمارت اور گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔
شائع 10 جون 2022 09:30am
تصویر: فائل
تصویر: فائل

کیف: یوکرین روس جنگ جاری ہے، خارکیف میں روسی افواج کی گولہ باری سے مزید 3افراد ہلاک اور 5زخمی ہوگئے۔

میزائل حملے میں سپرمارکیٹ اور اسکول کی لائبریری کو نشانہ بنایا گیا، جس سے عمارت اور گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔

دوسری طرف سیویروڈونٹسک میں یوکرینی اور روسی افواج میں دوبدو لڑائی جاری ہے،یوکرین اور روس نے ایک دوسرے کو بھاری جنگی نقصان پہنچانے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

یوکرین نے صوبہ خرس میں جوابی حملے میں ایک حصے پر دوبارہ قبضہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

یوکرینی حکام کے مطابق مشرقی ڈونیٹسک میں افواج نے اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

ادھر روسی گولہ باری سے بحیرہ اسود کی بندرگاہ کے قریب شہرتباہ ہوگیا، تباہی کی سیٹلائٹ تصاویر جاری کردیں گئیں۔

یوکرینی صدر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ میدان جنگ کی صورتحال میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئی،یوکرینی فوج قابضین کیخلاف بہادری سے لڑرہی ہیں۔

russian troops

kyiv

ukraine russia war

Kharkiv

Shelling