Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

رواں سال نیٹ فلکس پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی بھارتی فلم کونسی ہے؟

فلم نے باکس آفس پر تقریباً 209 کروڑ روپے کمائے جبکہ فلم کی پروڈکشن کمپنیاں بھنسالی پروڈکش ہے۔
اپ ڈیٹ 10 جون 2022 11:23am
ہندی زبان کی سوانح حیات پر مبنی ڈرامہ فلم ہے،   فوٹو فائل
ہندی زبان کی سوانح حیات پر مبنی ڈرامہ فلم ہے، فوٹو فائل

بھارتی فلم گنگوبائی کاٹھیواڑی نیٹ فلکس پرسب سے زیادہ دیکھی جانے والے فلم بن گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 25 فروری سنہ 2022 میں اداکارعالیہ بھٹ کی ریلیز ہونے والی فلم “گنگوبائی کاٹھیواڑی” 50 کروڑ سے زائد (50.6 ملین) گھنٹے تک نیٹ فلکس پر دیکھی جانے والی فلم بن چکی ہے۔

تاہم اس کے ساتھ ہی مذکورہ فلم کے مقابلے میں بھارتی فلم ہے RRR بہت پیچھے ہے۔

سینما گھروں پر راج کرنے والی فلم میں مرکزی کردارعالیہ بھٹ نے نبھایا ہے جبکہ فلم نے ریلیز ہوتے ہی تہلکہ مچادیا تھا۔

فلم میں ایک نوجوان لڑکی گنگا کو اس کے بوائے فرینڈ نے فلمی کیریئر کے وعدے کے ساتھ دھوکہ دیا تھا جبکہ ممبئی میں لڑکی کے فلمی کیریئر کے خواب چکنا چور ہو جاتے ہیں اور وہ انڈر ورلڈ کی کی جانب راغب ہو جاتی ہے۔

گنگوبائی کاٹھیواڑی 2022 کی بھارتی ہندی زبان کی سوانح حیات پر مبنی ڈرامہ فلم ہے، جس کی ہدایت کاری سنجے لیلا بھنسالی نے کی ہے اور اسے جینتی لال گڈا نے پروڈیوس کیا ہے۔

تاہم باکس آفس پر تقریباً 209.25 کروڑ روپے کمائے جبکہ فلم کی پروڈکشن کمپنیاں بھنسالی پروڈکش ہے۔

Bollywood

Alia Bhatt

Gangubai Kathiawadi

RRR