Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

عامر لیاقت کے انتقال پر ان کی تیسری اہلیہ کا بیان سامنے آگیا

عامر لیاقت کے سیکریٹری نے انہیں صلح کرنے کی دعوت دی جس پر میں راضی ہوگئی تھی
شائع 09 جون 2022 07:42pm
میرے شوہر عامر لیاقت حسین وفات پا چکے ہیں۔  فوٹو — فائل
میرے شوہر عامر لیاقت حسین وفات پا چکے ہیں۔ فوٹو — فائل

معروف ٹی وی میزبان اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت کے انتقال پر ان کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کا بیان سامنے آگیا ہے۔

دانیہ شاہ نے اپنے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہنا ہے کہ ‘مجھے میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا کہ میرے شوہر عامر لیاقت حسین وفات پا چکے ہیں جس خبر نے مجھ پر غم کے پہاڑ توڑ دیئے ہیں’۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ کچھ روز قبل عامر لیاقت کے سیکریٹری نے انہیں صلح کرنے کی دعوت دی جس پر وہ راضی ہوگئی تھیں۔

دانیہ نے اپنی پوسٹ میں مزید کہا کہ ‘آج بہت افسوس ہے کہ مجھے عامر لیاقت بیوہ بنا گیا، اللہ ان کے درجات بلند فرمائے’۔

واضح رہے کہ دانیہ شاہ نے مرحوم رکن قومی اسمبلی کی نازیبہ ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل جب کہ ان پر سنگین الزامات لگا کر علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

Aamir Liaquat Hussain

Dania Shah