Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

موجودہ حکومت کی وجہ سے ڈیم کے منصوبے خطرے میں چلے گئے: عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے دورمیں جی ڈی پی میں اضافہ ہوا، معاشی سروے کے اعداوشمار...
اپ ڈیٹ 09 جون 2022 07:18pm
Screengrab: AAJ NEWS Facebook
Screengrab: AAJ NEWS Facebook

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے دورمیں جی ڈی پی میں اضافہ ہوا، معاشی سروے کے اعداوشمار سامنے آگئے ہیں، گزشتہ 2 سال ملک ترقی کررہا تھا۔

اسلام آباد میں ویڈیو لنک سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ گزشتہ 2 سال میں پیسہ پاکستان آرہاتھا، ہمارے دور میں زرعی پیداوارمیں اضافہ ہوا، پہلی بارکسانوں کی آمدنی میں ریکارڈاضافہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ آمدنی میں اضافہ کی وجہ ہمارےاقدامات تھے، 30 سال 2 خاندانوں نےملک پرحکومت کی، دونوں خاندانوں نےکوئی بڑاڈیم نہیں بنایا۔

عمران خان نے کہا کہ ن لیگ نےایل این جی اور کوئلے کے منصوبے لگائے، ایل این جی اورکوئلہ ہمیں باہر سے منگوانا پڑتا تھا، ڈیم بنتےتوبجلی کی قیمتوں پرکوئی فرق نہیں پڑتا۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ موڈیزنے موجودہ حکومت کی ریٹنگ جاری کردی ہے، موجودہ حکومت کیلئے قرض ملناآسان نہیں رہا، موجودہ حکومت کی وجہ سےڈیم کے منصوبے خطرے میں چلے گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نےنچلےطبقےکواوپراٹھانےکیلئےمحنت کی، ہم نےغریب لوگوں کوصحت کارڈ جاری کیئے، امیرترین ممالک بھی مفت صحت کارڈنہیں دیتے۔

عمران خان نے کہا کہ احساس پروگرام پرسب سے زیادہ پیسہ خرچ کیا گیا، غریب طبقےکیلئے"کامیاب پاکستان پروگرام" لائے، کورونا کےدوران لاک ڈاؤن کرتے تومعیشت تباہ ہوجاتی، لاک ڈاؤن سےدیہاڑی دارطبقہ سب سےزیادہ متاثرہوتا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نےکوروناکےدوران اپنےلوگوں اورمعیشت کوبچایا، ہم پرمہنگائی ہونے پرشدید تنقید کی گئی،مارچ کیےگئے، مارچ کرنےوالےآج مہنگائی پرمکمل طورپرخاموش ہیں، موجودہ حکومت کوآتےہی مہنگائی کم کرنا چاہیئے تھی۔

pti

اسلام آباد

imran khan

Inflation

Budget 2022-23