Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں کا عامر لیاقت کے انتقال پر اظہار افسوس

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف، سابق صدر آصف زرداری سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کے...
اپ ڈیٹ 09 جون 2022 06:33pm

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف، سابق صدر آصف زرداری سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیرِاعظم شہبازشریف نے عامر لیاقت حسین کے انتقال پر افسوس کا اظہارِ کیا ہے۔

وزیرِ اعظم نے ڈاکٹر عامر لیاقت کیلئے دعائے مغفرت کی اور کہا کہ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند کریں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے بھی عامر لیاقت کے انتقال پرافسوس کا اظہار کیا۔

سابق صدر آصف زرداری نے عامر لیاقت کےخاندان سےتعزیت کا اظہار کیا۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹونے عامرلیاقت حسین کےانتقال پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نےصحافت سےلے کرسیاست تک ایک متحرک زندگی گزاری۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے عامر لیاقت کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتےہوئے مرحوم کی مغفرت اور بلند درجات کیلئے دعا کی۔

ایڈمنسٹریٹرکراچی مرتضیٰ وہاب نے بھی عامرلیاقت کےانتقال پرافسوس کا اظہار کیا اورمرحوم کی مغفرت اور بلند درجات کیلئے دعا کی۔

بیرسٹر مرتضی وہاب نے پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا اور کہا کہ اللہ تعالی مرحوم کی آخرت کی تمام منازل آسان کرے،آمین۔

Shehbaz Sharif

اسلام آباد

condemns

Bilawal Bhutto Zardari

Asif Zardari

Aamir Liaquat