Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عامر لیاقت کا انتقال: 'کچھ عرصے سے خود کو تنہا محسوس کر رہے تھے'

وہ اپنے گھر میں مردہ پائے گئے تھے، جس نے بعد انہیں آغا خان ہسپتال لے جایا گیا تھا
اپ ڈیٹ 09 جون 2022 06:29pm
عامر لیاقت اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔ تصویر: روئٹرز (فائل)
عامر لیاقت اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔ تصویر: روئٹرز (فائل)

کراچی: پاکستانی ٹی وی کے متنازع ٹی وی میزبان اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین انتقال کر گئے ہیں۔

آج نیوز کے مطابق وہ اپنے گھر میں مردہ پائے گئے تھے، جس کے بعد انہیں آغا خان ہسپتال لے جایا گیا تھا۔

آغا خان ہسپتال انتظامیہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کر دی ہے۔

آج نیوز نے ان کے گھر کام کرنے والے ملازموں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ وہ کچھ عرصے سے ذہنی دباو کا شکار تھے اور خود کو تنہا محسوس کرتے تھے۔

ریسکیو کارکنان کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت کے گھر میں ان کے کمرے کا دروازہ کھٹکھٹایا گیا، جواب نہ آنے پر ملازمین دروازہ کھول کر اندر گئے تو انہیں بے ہوشی کی حالت میں بستر پر پایا۔

ان کے انتقال کی تصدیق کے بعد پولیس کی تفتیشی ٹیم ان کی رہائش گاہ پہنچی اور وہاں سے شواہد اکھٹے کیے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت سے متعلق اطلاع انہیں ایک بجے ملی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پوسٹ مارٹم کے بعد موت کی وجہ معلوم ہوسکے گی۔

عامر لیاقت کا خداداد کالونی میں گھر سیل کر دیا گیا

عامر لیاقت حسین کی تدفین کا فیصلہ صاحبزادے کی لندن سے واپسی پر ہوگا۔ رکن قومی اسمبلی کا جسد خاکی چھیپا سرد خانے منتقل کردیا ہے جب کہ ان کے خداداد کالونی میں واقع گھر کو سیل کردیا گیا جہاں سے تمام شواہد اکھٹے کرلیے گئے ہیں۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں عامر لیاقت کیلئے دعائے مغفرت کرائی گئی

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں معروف ٹی وی میزبان عامر لیاقت کے لئے دعائے مغفرت مولانا عبد الاکبر نے کرائی۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض نے کہا کہ عامر لیاقت نے اپوزیشن میں رہ کر اپوزیشن کے خاتمے کے لئے کردار ادا کیا، ان کے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہوں۔

آج نیوز ڈیجیٹل سے بات کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے سینئر رہنما رضا ہارون نے عامر لیاقت کو ‘‘انتہائی ذہین’’ قرار دیا۔

رضا ہارون کا کہنا تھا کہ “انہیں صحافت اور سیاست پر عبور حاصل تھا اور درحقیقت اپنی زبان کے تحفے کے پیش نظر انہوں نے الطاف حسین کے لیے بیان بازی کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔”

ایم کیو ایم رہنما کے مطابق عامر لیاقت “مذہبی نہیں تھے۔ وہ ہم سب کی طرح ایک عام آدمی تھے۔”

ایک زور قبل انہوں نے ٹوئٹر پر صٖافی حمزہ اظہر سلام کی ٹویٹ ری پوسٹ کی تھی جس میں لکھا تھا کہ عامر لیاقت عمرے کے بعد نا معلوم جگہ منتقل ہوجائیں گے۔

وہ 1972 میں پیدا ہوئے تھے اور حال ہی میں ان کی تیسری شادی ٹوٹنے کے بعد ان کا نام ایک بار پھر خبروں میں گردش کر رہا تھا۔

2018 میں عامر لیاقت پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر کراچی سے ایم این اے منتخب ہوئے تھے ۔

پاکستان

Aamir Liaquat

Aamir Liaquat Hussain