Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا

اسلام آباد: پاکستان کے وزیر خارجہ و چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کورونا کا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔ تفصیلات کے...
شائع 09 جون 2022 12:58pm
Photo: FILE
Photo: FILE

اسلام آباد: پاکستان کے وزیر خارجہ و چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کورونا کا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق منگل کو جرمن وزیر خارجہ کے مثبت ٹیسٹ آنے کے بعد بلاول بھٹو نے اپنا ٹیسٹ کروایا۔

وزیر خارجہ بھٹو کا ایک اور کورونا ٹیسٹ بھی ہوگا،اس کے دوسرے ٹیسٹ کے نتیجے کے بعد وہ پھر اپنی ذاتی مصروفیات کو جاری رکھنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کریں گے۔

دوسری جانب بلاول بھٹو زرداری مسلسل قرنطینہ میں ہیں، وہ قرنطینہ میں رہتے ہوئے اپنی رہائش گاہ سے کام جاری رکھے ہوئے ہے۔

PPP

Bilawal Bhutto Zardari

covid 19 test

COVID19