Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

9500 ارب روپے سے زائد کا وفاقی بجٹ کل قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کل وفاقی بجٹ قومی اسمبلی پیش کریں گے، آئندہ مالی سال کیلئے اقتصادی ترقی کا ہدف 5فیصد مقرر کیا گیا ہے۔
شائع 09 جون 2022 11:59am

اسلام آباد: 9500 ارب روپے سے زائد کا وفاقی بجٹ کل قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، آئندہ مالی سال کیلئے اقتصادی ترقی کا ہدف 5فیصد مقرر کیا گیا ہے۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کل وفاقی بجٹ قومی اسمبلی پیش کریں گے، دستاویزات کے مطابق ایف بی آر 7255ارب کا ٹیکس جمع کرے گا، نان ٹیکس کی مد میں 1626 ارب روپے حاصل ہونے کا تخمینہ ہے جبکہ وفاق سے صوبوں کو 4215 ارب روپے منتقل ہوں گے۔

دستاویزمیں بتایا گیا ہے کہ دفاعی بجٹ کیلئے 1586 ارب روپے مختص کرنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، آئندہ مالی سال 1232 ارب روپے کی گرانٹس دی جائیں گی،قرض اور سود کی ادائیگیوں پر 3523 ارب خرچ ہوں گے۔

دستاویز کے مطابق حکومتی امور چلانے کیلئے 550 ارب خرچ ہوں گے جبکہ پنشن کی مد میں 530 ارب اور سبسڈیز کی مد میں 578 ارب مختص کرنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

Finance minister

اسلام آباد

National Assembly

Miftah Ismail

Budget 2022-23