Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نصیرالدین شاہ کا بی جے پی ترجمان کے گستاخانہ بیان پر شدید ردعمل

وزیر اعظم نریندرمودی آگے بڑھیں اور اس زہر کو روکیں، اس وقت مودی کی جانب سے اقدامات کئے جانے کی ضرورت ہے، بھارتی اداکار
شائع 09 جون 2022 11:05am

ممبئی: بھارت کے مشہور اداکار نصیرالدین شاہ نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی )کے ترجمان کے گستاخانہ بیان پر شدید ردعمل دیا ہے۔

بالی ووڈ اداکارنصیرالدین شاہ نے بی جے پی ترجمان کےگستاخانہ بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ حکومت نے واقعے پر بہت کم اور تاخیر سے کارروائی کی، بھارت میں امن اوراتحاد کی بات کرنے پر جیل بھیج دیا جاتا ہے جبکہ نسل کشی کی بات پر صرف تھپڑ مارا جاتا ہے۔

نصیرالدین شاہ نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نریندرمودی آگے بڑھیں اور اس زہر کو روکیں، اس وقت مودی کی جانب سے اقدامات کئے جانے کی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ ممبئی سمیت دہلی میں بھی گستاخانہ بیان پربی جے پی کے ترجمان کیخلاف مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔

BJP

Indian Actor

Reaction

mumbai

naseeruddin shah

Blasphemous statement