Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

شوکت ترین کے حوالے سے سوشل میڈیا پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں: آئی ایس پی آر

ذاتی مفاد کیلئے ادارے اور اسکے سربراہ پر الزامات اور جھوٹ قابل مذمت ہے
شائع 08 جون 2022 10:43pm
ادارہ ان افراد کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتا ہے۔  فوٹو — فائل
ادارہ ان افراد کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتا ہے۔ فوٹو — فائل
Shaheen Sehbai and others are doing propaganda on social media - ISPR | Aaj News

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ شوکت ترین کے حوالے سے سوشل میڈیا پر لگائے گئے الزامات نے بنیاد ہیں جن کی تردید شوکت ترین نے خود کی ہے۔

ایک بیان میں آئی ایس پی آر نے کہا کہ شاہین صہبائی اور دیگر سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کر رہے ہیں، سابق وزیرخزانہ کے حوالے سے انکے الزامات بے بنیاد ہیں، شوکت ترین نے خود بھی ان الزمات کی تردید کی ہے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ ذاتی مفاد کیلئے ادارے اور اسکے سربراہ پر الزامات اور جھوٹ قابل مذمت ہے، ادارہ ان افراد کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتا ہے۔

دوسری جانب سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے اس حوالے سے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ اسٹیبلشمنٹ میں سے کسی نے بھی مجھے عمران خان کو چھوڑ کر حکومت میں شمولیت اختیار کرنے نہیں کہا، اس لئے میں واضح طور پر اس بات کی تردید کرتا ہوں جو مجھ سے منسوب کی گئی۔

ISPR

social media

shaukat tareen