Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

پیرس ایئرپورٹ پر عملے کی ہڑتال، ایک چوتھائی پروازیں منسوخ ہونے کا امکان

ایئرپورٹ یونینز کا کہنا ہے ان کی تنخواہوں کے علاوہ سب بڑھ رہا ہے
شائع 08 جون 2022 10:40pm
پیرس کے ہوائی اڈے پر ہڑتال اور اس کے نتیجے میں پروازوں کی منسوخی یورپ کے سفر میں مزید مشکلات پیدا کرے گی۔ تصویر: روئٹرز (فائل)
پیرس کے ہوائی اڈے پر ہڑتال اور اس کے نتیجے میں پروازوں کی منسوخی یورپ کے سفر میں مزید مشکلات پیدا کرے گی۔ تصویر: روئٹرز (فائل)

فرانس کے دارالحکومت پیرس کے مرکزی ہوائی اڈے پر ایک چوتھائی پروازیں جمعرات کو منسوخ کردی جائیں گی۔

خبر رساں اداروں اے پی پی اور اے ایف پی کے مطابق پروازوں کی منسوخی کی وجہ ہوائی اڈے پر کام کرنے والے افراد کی تنخواہوں میں اضافے کے مطالبے میں کی جانے والی ہڑتال ہے۔

پیرس کے ہوائی اڈے پر ہڑتال اور اس کے نتیجے میں پروازوں کی منسوخی یورپ کے سفر میں مزید مشکلات پیدا کرے گی۔

یورپی ہوائی اڈوں پر سٹاف کی کمی کے باعث عملے کو پہلے سے ہی مسافروں کے لیے انتظامات میں مشکلات کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ سفری صنعت کو کورونا وائرس کی متعدد لہروں کے بعد اپنے پیروں پر مکمل طور پر کھڑا ہونے میں وقت لگے گا۔

پیرس ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق فرانسیسی ایوی ایشن حکام نے ایئرلائنز کو صبح سات بجے سے دوپہر دو بجے کے درمیان پروازوں کی تعداد میں کمی کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ملک کی مرکزی ایئرلائن، ایئر فرانس، کا کہنا ہے کہ انہوں نے جمعرات کی 85 چھوٹی اور درمیانی پروازیں منسوخ کردیں ہیں، جبکہ لمبی پروازوں کے لیے شیڈول میں تبدیلی کی جائے گی۔

ایئر پورٹ یونینز نے ہوائی اڈوں پر کام کرنے والوں کو ‘بغیر کسی شرط کے سب کے لیے’ تنخواہوں میں تین سو یورو کے اضافے کا مطالبہ کرنے کے لیے کہا ہے۔

ایک مشترکہ بیان میں ایئرپورٹ یونینز کا کہنا ہے کہ ہوائی ٹریفک کی بحالی اور اس کے نتیجے میں بننے والے منافع کے باوجود ان کے کام پر مناسب رقم نہیں دی جا رہی۔

‘ہماری تنخواہوں کے علاوہ سب بڑھ رہا ہے۔’

ہوائی اڈوں پر عملے کی کمی کے باعث لندن، ایمرسٹرڈیم اور فرینکفرٹ میں حالیہ ہفتوں میں پروازوں میں خلل پیدا ہوا ہے۔

France

PARIS

Europe

travel industry