Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

چار ہزار سے زائد پاکستانی عازمیں حج مدینہ پہنچ گئے

106 خصوصی حج پروازوں کے ذریعے 81 ہزار سے زائد عازمین کو 30 جون تک پہنچایا جائے گا۔
اپ ڈیٹ 08 جون 2022 10:07pm

ریاض: پاکستان سے سعودی عرب عازمین حج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک ساڑھے چار ہزار کے قریب پاکستانی حجاج کرام مدینہ پہنچ چکے ہیں۔

پاکستان سے خصوصی حج پروازوں کے ذریعے عازمین حج سعودی عرب پہنچ رہے ہیں۔

آج نیوز کے مطابق 106 خصوصی حج پروازوں کے ذریعے 81 ہزار سے زائد عازمین کو 30 جون تک پہنچایا جائے گا۔

وفاقی وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق عازمین حج کی سہولت کے لیے پاکستان حج مشن نے کام شروع کر دیا ہے اور مکہ سمیت مدینہ میں ہسپتال اور ڈسپنسریاں قائم کر دی گئی ہی۔

عازمیں حج کو رہائش گاہیں فراہم کرنے سمیت کھانے پینے کی سہولیات سے بھی آراستہ کیا جا رہا ہے۔

پاکستان

Hajj

Hajj 2022