Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جانی ڈیپ نے 62 ہزار ڈالر کا انڈین کھانا کہاں کھایا؟

جانی ڈیپ نے ریستوران میں مشہور انڈین کھائے جن میں شامل تھے کباب، پنیر تکہ مسالہ اور جھینگے۔
شائع 08 جون 2022 08:41pm

جانی ڈیپ نے اپنی سابق اہلیہ ایمبر ہرڈ کے خلاف مقدمے میں جیت کو برمنگہم کے ایک انڈین ریستوران میں 62 ہزار امریکی ڈالر کے کھانے پر خرچ کرکے منایا۔

امریکی اخبار نیویارک پوسٹ کے مطابق جانی ڈیپ کو موسیقار دوست اور ساتھی جیف بیک اور دیگر 20 افراد کے ساتھ انگلینڈ کے شہر برمنگہم میں واراناسی نامی انڈین ریستوران میں کھانے سے لطف اندوز ہوتے دیکھا گیا تھا۔

جانی ڈیپ کے ریسٹورنٹ میں جانے کے بارے میں بات کرتے ہوئے وارانسی کے آپریشنز ڈائریکٹر محمد حسین نے نیویارک پوسٹ کو بتایا کہ “ہمیں اتوار کی دوپہر کو غیر متوقع طور پر کال آئی کہ جانی ڈیپ لوگوں کے ایک گروپ کے ساتھ کھانا کھانے آنا چاہتے ہیں۔”

ان کا کہنا تھا کہ جانی ڈیپ کی سیکیورٹی ٹیم پھر ان کے اور ان کے دوستوں کے پہنچنے سے پہلے ریستوران کو چیک کرنے گئی تھی۔

جانی ڈیپ اور ان کے موسیقار دوست نے ریستوران میں کھانا کھانے والے افراد کے ساتھ تصاویر بھی کھنچوائیں۔

نیو یارک پوسٹ کے مطابق جانی ڈیپ نے ریستوران میں مشہور انڈین کھائے جن میں شامل تھے کباب، پنیر تکہ مسالہ اور جھینگے۔

England

birmingham

Johnny Depp

Amber Heard

Indian food