Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک اس وقت ترقی یافتہ ہوگا جب ہر ادارہ اپنے حصے کا کام کرے گا: راجا پرویز اشرف

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ بجٹ کے دستاویزات کو سمجھنا اور پڑھنا ضروری ہے،...
شائع 08 جون 2022 06:01pm
Photo: FILE
Photo: FILE

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ بجٹ کے دستاویزات کو سمجھنا اور پڑھنا ضروری ہے، پارلیمانی رپورٹرزعوام کو پارلیمان کے بارے میں آگاہ رکھتے ہیں۔

اسلام آباد میں بجٹ رپورٹنگ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر راجا پرویز اشرف نے کہا کہ میں نے حلف اٹھاتے ہی پارلیمانی رپورٹرز پرعائد پابندیاں ختم کیں، تمام معلومات تک آپکو رسائی حاصل ہے، ورکشاپ سے بجٹ کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت ترقی کرتا ہے جب ہر ادارہ اپنے حصے کا کام کرے گا، وطن عزیز یر کو بہت مسائل کا سامنا ہے۔

راجا پرویز اشرف نے کہا کہ تیسری دنیا کے ممالک کو مسائل کا سامنا رہتا ہے، ہم ایک دوسرے کو مورد الزام نہیں ٹھہرا سکتے.

انہوں نے مزید کہا کہ سب نے مل کر مشکلات سے چھٹکارا حاصل کرنا ہے، اس ضمن میں میڈیا کی بھی اہم ذمہ داری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قوم ان مشکلات سے جلد باہر نکلے گی۔

PPP

Raja Parvez Ashraf

National Assembly Speaker

Speaker National Assembly Pak