Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی نااہلوں اور نالائقوں کا ٹولا ہے: شرجیل میمن

کراچی: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نااہلوں اور نالائقوں کا ٹولا ہے، پی ٹی آئی کی نااہلی...
اپ ڈیٹ 08 جون 2022 04:36pm
Photo: FILE
Photo: FILE

کراچی: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نااہلوں اور نالائقوں کا ٹولا ہے، پی ٹی آئی کی نااہلی نےملک کی معیشت کودلدل میں دھکیل دیا۔

اپنے بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی ترقی کے پول کھل رہے ہیں، 9 سال میں خیبرپختونخوا کے قرضے 883 ارب روپے سے تجاوزکرچکے، 2013 تک خیبرپختونخوا حکومت 97 ارب روپےکی مقروض تھی۔

انہوں نے کہا کہ مالم جبہ،بی آرٹی پشاور، بلین سونامی کیسزمیں انہوں نےاسٹے لیے، عالمی اداروں نے پی ٹی آئی حکومت میں کرپشن بڑھنےکی نشاندہی کی۔

شرجیل میمن نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس8سال سےمختلف بہانوں سے کھینچا جارہا ہے، پی ٹی آئی کے ایم این ایزکی بدمعاشی اوردھمکیوں کانوٹس لیاجائے۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ناسمجھ لوگ خود کش حملوں کی دھمکیوں پر اتر آئے ہیں، اعلیٰ عدلیہ، وفاقی حکومت کو دھمکیوں کانوٹس لینا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو شٹ اپ کال دینا ناگزیر ہے۔

PPP

sindh govt

Sharjeel Memon