Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پہلاون ڈے: ویسٹ انڈیز کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ملتان: پہلے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ملتان میں 14 سال بعد...
اپ ڈیٹ 08 جون 2022 05:40pm

ملتان: پہلے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ملتان کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں 14 سال بعد پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں مدمقابل ہیں، جہاں پہلے ایک روزہ میچ کا ٹاس مہمان ٹیم کے کپتان نکولس پورن نے جیت کر پہلے خود بلے بازی کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کی جانب سے نوجوان بیٹسمین محمد حارث ون ڈے ڈیبیو کررہے ہیں، محمد حارث پاکستان کی جانب سے ون ڈے ڈیبیو کرنے والے 234 ویں کھلاڑی ہیں۔

پاکستان کی فائنل الیون فخرزمان، امام الحق، بابراعظم (کپتان)، محمد رضوان، محمد حارث، خوشدل شاہ، شاداب خان، محمد نواز، حسن علی، شاہین آفریدی اور حارث رؤف پرمشتمل ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 10 اور تیسرا 12 جون کو کھیلا جائے گا۔

Multan

TOSS

odi series

Pak Vs Wi

Mohammad Haris

ODI Debut