Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

سپریم کورٹ نے پیکا آرڈیننس کیخلاف میشا شفیع کی اپیل سماعت کیلئے منظور کرلی

عدالت نے میشا شفیع کیخلاف فوجداری کارروائی روکنے کا حکم دے دیا جبکہ سول مقدمہ جاری رہے گا۔
شائع 08 جون 2022 03:06pm
Photo: FILE
Photo: FILE

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے گلوکارہ میشا شفیع کی اپیل سماعت کیلئے منظور کرلی، عدالت نے میشا شفیع کیخلاف فوجداری کارروائی روکنے کا حکم دے دیا جبکہ سول مقدمہ جاری رہے گا۔

جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے پیکا آرڈیننس کی سیکشن 20 کیخلاف میشا شفیع کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے گلوکارہ میشا شفیع کی اپیل سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے فوجداری کارروائی روکنے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ نے میشا شفیع کی درخواست پر فوجداری کیس میں حکم امتناع جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگلی سماعت تک ہتک عزت پر میشا شفیع کیخلاف فوجداری کارروائی روک دی جائے، سول مقدمہ جاری رہے گا۔

عدالت نے اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی۔۔

اسلام آباد

Supreme Court of Pakistan

Meesha Shafi