Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بجٹ میں عوام کو ریلیف فراہم کریں گے: شازیہ مری

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ بجٹ میں عوام کو ریلیف فراہم کریں گے، گزشتہ 4 سال میں...
شائع 08 جون 2022 12:23pm
Photo: FILE
Photo: FILE

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ بجٹ میں عوام کو ریلیف فراہم کریں گے، گزشتہ 4 سال میں مہنگائی میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ گزشتہ حکومت نےبڑے بڑے دعوے کیئے،عوام کیلئےکچھ نہیں کیا، پی ٹی آئی حکومت نےمشکل شرائط پرآئی ایم ایف سےقرض لیا۔

انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومت نےعوام کیلئےایک منصوبہ بھی شروع نہیں کیا، گزشتہ دورمیں غریب افراد کےگھرچھین لئے گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کو غریب آدمی کی آہوں نے نکالا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم کے بیانات سے محب وطنی ظاہرنہیں ہوتی۔

اسلام آباد

PPP

Shazia Marri

PPP MNA