Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

قومی اقتصادی کونسل آج آئندہ مالی سال کے بجٹ اہداف کی منظوری دے گی

اسلام آباد: قومی اقتصادی کونسل آج آئندہ مالی سال کے بجٹ اہداف کی منظوری دے گی، حجم 9500 ارب ، دفاعی اخراجات...
شائع 08 جون 2022 12:12pm
Photo: FILE
Photo: FILE

اسلام آباد: قومی اقتصادی کونسل آج آئندہ مالی سال کے بجٹ اہداف کی منظوری دے گی، حجم 9500 ارب ، دفاعی اخراجات کیلئے1586ارب ،سبسڈیزکی مد میں 578 اورپینشن ادائیگیوں کیلئے 530 ارب کی تجویز دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئندہ مالی سال کی بجٹ تجاویز تیارکرلی گئیں ہیں جس کے مطابق حجم تخمینہ 9500 ارب کے لگ بھگ ہے ، معاشی شرح نمو کا ہدف 5 فیصد ، مہنگائی میں اضافے کا تخمینہ 11.5 فیصد جبکہ ٹیکس ہدف 7255 ارب روپے مقررکیئے جانے کی تجاویزہے۔

وفاقی ترقیاتی منصوبوں کیلئے 800 ارب روپے مختص کرنے کے ساتھ معیشت کا حجم 78 ہزارارب روپے سے تجاوزکیا گیا ہے۔

بجٹ خسارے کا تخمینہ 4282 ارب روپے لگایا گیا ہے دفاعی اخراجات کیلئے1586 ارب رکھنے کی تجویزہے تو سبسڈیزکی مد میں 578 ارب، پینشن ادائیگی کیلئے 530 ارب اور نان ٹیکس ریونیو1626ارب کی تجویزدی گئی ہے۔

Federal govt

budget

Fiscal Year