Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سمندروں کیلئے بڑھتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کی ضرورت ہے: سربراہ پاک بحریہ

سمندر ہماری روزمرہ زندگی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، عالمی یومِ بَحر کے موقع پر نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا خصوصی پیغام
شائع 08 جون 2022 10:50am

اسلام آباد: پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کہا ہے کہ سمندروں کیلئے بڑھتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کیلئے نئے اور جدید حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔

عالمی یومِ بَحر کے موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ سمندر ہماری روزمرہ زندگی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، رواں سال عالمی یوم بحر کا موضوع “حیات نو ۔ سمندروں کیلئے مشترکہ کاوش”ہے جس کا مقصد لوگوں میں سمندر اور اس میں پائے جانے والے ذخائر سے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے۔

نیول چیف نے کہا کہ سمندروں کیلئے بڑھتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کیلئے نئے اور جدید حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے، پاک بحریہ سمندری وسائل کے محفوظ اور دیرپا استعمال سے متعلق آگہی کے فروغ کیلئے سرگرم ہے۔

سربراہ پاک بحریہ نے مزید کہا کہ آج کے دن، ہم سمندروں کو پہنچنے والے نقصان سے بچاؤ کیلئے اپنے عزم کا اعاد کرتے ہیں۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق عالمی یوم بحر کے موقع پر پاک بحریہ میں مختلف سرگرمیوں کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سمندروں کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

دوسری جانب پاکستان سمیت دنیا بھر میں سمندروں کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے۔

اس دن کو منانے کا مقصد انسانی زندگی میں پانی کی اہمیت، آبی حیات کا تحفظ اور سمندری آلودگی کو ختم کرنے کیلئے شعور اجاگرکرنا ہے، ساحلی شہروں سے کیمیکلز اور فضلے کا سمندرمیں اخراج خطرناک اثرات پیدا کررہا ہے۔

Pakistan Navy

اسلام آباد

admiral amjad khan niazi

world ocean day