Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سعودی عرب میں پاکستانی شہری کو زدوکوب کرنے والا مصری گرفتار

سوشل میڈیا پر ویڈیو کلپ کی مدد سے مصری شہری کو شناخت کے بعد حراست میں لیا گیا ہے، سعودی پولیس
شائع 08 جون 2022 09:19am

ریاض: سعودی عرب میں پولیس نے پاکستانی شہری کو زدوکوب اور بدکلامی کرنے والے مصری شہری کو گرفتار کرلیا۔

سعودی عرب کے مشرقی ریجن کی پولیس نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر ویڈیو کلپ کی مدد سے زدو کوب کرنے والے مصری شہری کو شناخت کے بعد حراست میں لیا گیا ہے۔

تحقیقات میں مصری شہری اقامہ اور ملازمت قوانین کی خلاف ورزی کا بھی مرتکب پایا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ پاکستانی شہری نے واقعے کی رپورٹ درج نہیں کرائی تھی تاہم پولیس نے حملہ آور مصری کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا۔

Saudi Arabia

Riyadh

Arrested

Egyptian

Pakistani citizen