Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم آزاد کشمیر کی سیکیورٹی کا بھانڈا پھوٹ گیا، نامعلوم شخص کمرے تک پہنچ گیا

وزیر اعظم آزاد کشمیر کے بروقت نوٹس پر نامعلوم شخص فرار ہوگیا، واقعہ جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب پیش آیا جبکہ وزیراعظم نے پرنسپل سیکرٹری سمیت 2ڈی آئی جیز کو معطل کردیا۔
شائع 08 جون 2022 08:46am

مظفر آباد: وزیراعظم آزاد کشمیر سردارتنویرالیاس کی سیکیورٹی کا بھانڈا پھوٹ گیا، نامعلوم شخص وزیر اعظم ہاؤس میں سردار تنویرالیاس کے کمرے تک پہنچ گیا، وزیر اعظم آزاد کشمیر کے بروقت نوٹس پر نامعلوم شخص فرار ہوگیا، واقعہ جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب پیش آیا جبکہ وزیراعظم نے پرنسپل سیکرٹری سمیت 2ڈی آئی جیز کو معطل کردیا۔

وزیراعظم آزادکشمیر سردارتنویرالیاس نے اپنی سیکیورٹی معاملے کا نوٹس لے لیا، جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب ایک نامعلوم شخص وزیراعظم ہاؤس کی سیکیورٹی کو چکمہ دے کر وزیراعظم کے کمرے تک پہنچ گیا۔

وزیراعظم آزاد کشمیر سردارتنویرالیاس کے بروقت نوٹس پر نامعلوم شخص فرار ہوگیا۔

دوسری جانب وزیراعظم آزادکشمیر کے ترجمان ڈاکٹرعرفان نے وزیراعظم ہاؤس کی سیکیورٹی میں مبینہ کوتاہی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے اپنے پرنسپل سیکرٹری سمیت 2 ڈی آئی جی معطل کردیئے۔

ترجمان وزیراعظم آزاد کشمیر ڈاکٹرعرفان نے مزید کہا کہ واقعہ جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب پیش آیا، وزیراعظم آزاد کشمیر نے تمام سیکیورٹی اسٹاف کو تبدیل کردیا جبکہ واقعے کی اعلی سطحی تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واقعے کے مطابق نامعلوم شخص سیکیورٹی کو چکمہ دے کر وزیراعظم کے کمرے تک پہنچ گیا تھا، واقعے کے بعد فرار ہوگیا۔

azad kashmir

security

PM house

Muzafarabad

Sardar Tanveer Ilyas