Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

‘عمران خان گرفتار ہوجائے تو کوئی خودکش حملہ نہیں کرے گا’

وزیر داخلہ نے کہا کہ اگر عدالت نے ان کی ضمانتیں منسوخ کی تو ہم انہیں گرفتار کریں گے
شائع 07 جون 2022 11:44pm
عمران خان کو چاہیئےکہ بیٹھ کر معاملات حل کریں۔  فوٹو — اسکرین گریب/ آج نیوز
عمران خان کو چاہیئےکہ بیٹھ کر معاملات حل کریں۔ فوٹو — اسکرین گریب/ آج نیوز
Exclusive Debate With Rana Sanaullah | Faisla Aap Ka with Asma Shirazi | Aaj News

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان گرفتار ہو جائے تو یہ کچھ نہیں کریں گے۔

آج نیوز کے پروگرام “ فیصلہ آپ کا“ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ جب خان صاحب نے ایک جرم کا ارتکاب کیا ہے، تو انہیں گرفتار کرنا چاہیئے اور اگر عمران خان گرفتار ہو جائے تو گارنٹی دیتا ہوں کوئی خود کش حملہ نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ایک ماہ تک مہم چلائی، ان کی تقاریر میں گالیاں اور غدار قرار دینے کےعلاوہ کچھ نہیں، عمران خان کو چاہیئےکہ بیٹھ کر معاملات حل کریں۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اب کوئی بھی لانگ مارچ اسلام آباد کی طرف دو ہی صورتحال میں بڑھ سکتا ہے جب ریاست خود چاہے یا پھر سپریم کورٹ اس کی اجازت دے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان کو گرفتار کرنے کے ارادے میں پختا ہوں، پہلی بار ہوا ہے کہ انقلاب نے بھی اپنی ضمانت کرالی، اگر عدالت نے ان کی ضمانتیں منسوخ کی تو ہم انہیں گرفتار کریں گے۔

وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم عدالت میں جاکر اپنا کیس پیش کریں گے، یہ دارالحکومت پر حملہ آور ہوئے ہیں، کابینہ سے مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی ہے، اگر یہ مقدمہ درج ہوا تو خان صاحب فارغ ہوجائیں گے کیونکہ ہمارے پاس ان کے خلاف ناقابل تردید ثبوت ہیں۔

imran khan

Rana Sanaullah

faisla aap ka

pti long march