Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

سکیورٹی فورسز کا نوشکی کے قریب آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ندیم اور شہزاد مارے گئے
شائع 07 جون 2022 08:05pm
پریشن کےدوران ہتھیار اور گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔  فوٹو — فائل
پریشن کےدوران ہتھیار اور گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔ فوٹو — فائل

سکیورٹی فورسز کی جانب سے نوشکی کے قریب سرچ آپریشن کیا گیا جس میں دو دہشتگرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے نوشکی کے قریب دہشتگردوں کی موجودگی پر آپریشن کیا جہاں دہشتگردوں کی جانب سے فرار ہونے کی کوشش اور سکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ندیم اور شہزاد مارے گئے، جو فورسز پر حملوں اور آئی ای ڈی دھماکے میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کےدوران ہتھیار اور گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔ بلوچستان میں امن کو تباہ کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنا دیا جائے گا۔

ISPR

بلوچستان

operation