Aaj News

بدھ, نومبر 20, 2024  
17 Jumada Al-Awwal 1446  

عمران خان کا حکومت سے بھارتی مصنوعات کو بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ

عمران خان نے کہا کہ باہر سے سازش کر کے حکومت گرائی گئی، اصل توہین بڑے بڑے ڈاکووں کو ملک پر مسلط کرنا ہے
شائع 07 جون 2022 07:25pm
قومی سلامتی کے لئے یہ سب سے بڑا خطرہ ہے۔  فوٹو — اسکرین گریب
قومی سلامتی کے لئے یہ سب سے بڑا خطرہ ہے۔ فوٹو — اسکرین گریب

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے حکومت سے بھارتی مصنوعات کو بائیکاٹ کرنےکا مطالبہ کردیا ہے۔

اسلام آباد میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ہندوستان میں گستاخی رسول کی گئی، ساری قوم حکومت کی طرف دیکھ رہی ہے، شریف خاندان مودی سے اپنے تعلقات توڑے اور بھارتی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ باہر سے سازش کر کے حکومت گرائی گئی، اصل توہین بڑے بڑے ڈاکوؤں کو ملک پر مسلط کرنا ہے، چور جب سے آئے ہیں، پاکستان کی تاریخ میں ایسی مہنگائی نہیں دیکھی۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ ہماری پانی روکنے کے لئے ڈیم بنارہی تھی، ملک میں 50 سال بعد ڈیم بن رہے تھے، ملک کا مستقبل خطرے میں ہے، قومی سلامتی کے لئے یہ سب سے بڑا خطرہ ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے ہمیں قیمتیں بڑھانے کیلئے کہا، ہم ان کے سامنے کھڑے ہوئے لیکن ہم نے قیمتیں نہیں بڑھانے سے انکار کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سب نے تیار رہنا ہے چاہیے حکومت ہمیں جیلوں میں ڈال دے، یہ تحریک ختم نہیں ہوگی۔

india

اسلام آباد

imran khan

PM Shehbaz Sharif