Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

محکمہ لائیوسٹاک کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی مد میں 14 بلین کی سمری تیار

ضم شدہ قبائلی اضلاع میں 34 ہزار خواتین کو پولٹری جبکہ 4 ہزار خواتین کو گائیں دی جائے گی
اپ ڈیٹ 07 جون 2022 04:17pm
فوٹو آج نیوز
فوٹو آج نیوز
فوٹو آج نیوز
فوٹو آج نیوز
فوٹو آج نیوز
فوٹو آج نیوز

پشاور: رواں مالی سال بجٹ 2023 -2022 میں محکمہ لائیوسٹاک نے سالانہ ترقیاتی پروگرام (اے ڈی پی) کی مد میں 14 بلین کی سمری تیار کرلی ہے۔

آج نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا میں گوشت، انڈے اور دودھ کی ضروریات کو پورا کرنے اور صوبے کو پولٹری اور لائیوسٹاک میں خودکفیل بنانے کے لیے محکمہ لائیوسٹاک نے بجٹ میں (اے ڈی پی) کی مد میں 14 بلین کی سمری تیار کی ہے۔

ڈی جی لائیو اسٹاک ڈاکٹر عالمزیب خان نے آج نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اگر بجٹ میں اُن کی ڈیمانڈ کردہ رقم منظور ہوگئی، تو وہ صوبے کے سیٹلڈ ایریاز میں 7 ہزار لوگوں کو دودھ دینے والی گائے، 60 ہزار لوگوں کو بیک یارڈ پولٹری دی جائے گی جس سے نا صرف انڈوں بلکہ گوشت کی ضرورت بھی پوری ہوگی۔

تاہم ان ہی 14بلین سے ضم شدہ قبائلی اضلاع میں 34 ہزار خواتین کو پولٹری، 4 ہزار خواتین کو گائے دی جائے گی جبکہ ہر ضلع میں ملک ٹیسٹنگ لیبارٹری بھی فراہم کی جائے گی۔

ڈاکٹرعالمزیب کا کہنا تھا کہ 14بلین شارٹ ٹرم پالیسی ہے، مستقبل میں اگر 65 بلین کی منظوری ہوجاتی ہے تو خیبرپختونخوا نا صرف لائیوسٹاک میں خودکفیل ہوجائے گا۔

تاہم ڈی جی لائیواسٹاک نے مزید کہا کہ ہم ایکسپورٹ کی پوزیشن میں آجائیں گے۔

peshawar