Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

صدر عارف علوی نے قومی اقتصادی کونسل کی تشکیلِ نو کی منظوری دے دی

اسلام آباد: صدر عارف علوی نے قومی اقتصادی کونسل کی تشکیلِ نو کی منظوری دے دی، وزیراعظم قومی اقتصادی کونسل کے چیئرمین...
اپ ڈیٹ 07 جون 2022 02:14pm
Photo: FILE
Photo: FILE

اسلام آباد: صدر عارف علوی نے قومی اقتصادی کونسل کی تشکیلِ نو کی منظوری دے دی، وزیراعظم قومی اقتصادی کونسل کے چیئرمین اور چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کونسل کے ممبران ہوں گے۔

صدر مملکت نے قومی اقتصادی کونسل کی تشکیل نو وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر کی، وفاقی وزرا احسن اقبال، مفتاح اسماعیل، نوید قمر اور اسد محمود کونسل کے ممبران تعینات کیے گئے.

پنجاب سے اویس احمد لغاری، سندھ سے نثار احمد کھوڑو ، خیبر پختونخواہ سے تیمور سلیم جھگڑا اور بلوچستان سے نور محمد دمڑ بطور ممبر ہونگے۔

ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری اقتصادی اُمور اور سیکرٹری منصوبہ بندی ڈویژن خصوصی دعوت پر کونسل کے اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔

Arif Alvi

President Pakistan