Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جماعت اسلامی کا بھارتی سیاستدان کے گستاخانہ بیان پراحتجاج کا اعلان

امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ ہر پاکستانی کو اس میں شرکت کی دعوت دیتا ہوں۔
شائع 07 جون 2022 10:32am
اسکرین گریب فوٹو، سراج الحق
اسکرین گریب فوٹو، سراج الحق

اسلام آباد: سراج الحق نے نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا۔

آج نیوز کے مطابق امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا تھا کہ 9 اور 10 جون کو نبی کریم ﷺ کی محبت میں اور ہندوستان کی حکمران پارٹی کی گستاخانہ جسارت کے خلاف پورے ملک میں بھرپور احتجاج ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں بھارتی سفارتخانے کی طرف 9 جون کو تحفظ ناموس رسالت ﷺ مارچ ہوگا۔

امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ ہر پاکستانی کو اس میں شرکت کی دعوت دیتا ہوں۔

واضح رہے کہ بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی ترجمان کی جانب سے گستاخانہ بیان پر دنیا بھر کے مسلمان سراپا احتجاج ہیں۔

Ameer Jamaat e Islami