جرمن وزیرخارجہ دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئیں
اینالینا بیرناک جرمنی کی پہلی خاتون وزیر خارجہ ہیں، وہ پاکستان دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گی۔
اسلام آباد: جرمن وزیرخارجہ اینالینا بیرناک دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئیں۔
آج نیوز کے مطابق اینالینا بیرناک جرمنی کی پہلی خاتون وزیر خارجہ ہیں، جو اپنے پاکستان دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گی۔
تاہم جرمن وزیرخارجہ پاکستانی قیادت سےملاقاتیں کریں گی جبکہ دوطرفہ تعلقات سمیت یورپین یونین سے تجارت اور دیگرامورپربات ہوگی۔
خیال رہے کہ اینالینا بیرناک وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کی دعوت پر دوروزہ دورے پرپاکستان پہنچی ہیں۔
ANNALENA BAERBOCK
مقبول ترین
Comments are closed on this story.