Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

قومی ایئر لائنز کا طیارہ حادثے سے بچ گیا

ذرائع نے بتایا کہ طیارے میں 60مسافر سوا تھے جبکہ طیارے کے معائنے پر معلوم ہوا طیارے کا دائیاں ٹائر پھٹا ہوا تھا
اپ ڈیٹ 07 جون 2022 10:01am
واقع کی تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں، فوٹو فائل
واقع کی تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں، فوٹو فائل

کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز(پی آئی اے) کے طیار کو گوادر ایئر ٹریفک کنٹرولر نے حادثہ سے بچالیا۔

آج نیوزکے مطابق پی کے 504 نے گوادر سے کراچی کے لیے اڑان بھری تو طیارہ کا ٹائر پھٹ گیا۔

فوٹو آج نیوز
فوٹو آج نیوز

جس کے بعد گوادر ایئرٹریفک کنٹرول (اے ٹی سی) نے رن وے پر ٹائر کے ٹکڑے دیکھ کر کپتان کا آگاہ کیا گیا، جس نے کراچی ایئر ٹریفک کنٹرولرسے رابطہ کر کے طیارہ کو بحفاظت اتار لیا۔

ذرائع نے بتایا کہ طیارے میں 60 مسافر سوار تھے جبکہ معائنے پر معلوم ہوا طیارے کا دائیاں ٹائر پھٹا ہوا تھا۔

تاہم واقع کی تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں۔

CAA

PIA

Gawadar