Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سعودی شخص نے ایمبر ہرڈ سے کیا وعدہ کیا؟

حال ہی میں ایمبر ہرڈ کی جانی ڈیپ کے خلاف کیس میں شکست ہوئی ہے۔
شائع 06 جون 2022 07:55pm

ایک سعودی شخص نے امریکی اداکارہ اور اداکار جانی ڈیپ کی سابق اہلیہ ایمبر ہرڈ کو شادی کی پیشکش کی ہے۔

گلف نیوز کے مطابق شادی کی پیشکش ایک ایسے وقت کی گئی ہے جب حال ہی میں ایمبر ہرڈ کی جانی ڈیپ کے خلاف کیس میں شکست ہوئی ہے۔

ایمبر ہرڈ کے انسٹاگرام پر پوسٹ ہوئے ایک وائس نوٹ میں سعودی شخص کو وعدہ کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ وہ ان کی زندگی کو خوشیوں سے بھر دیں گے۔

“ایمبر۔۔۔چونکہ تمام دروازے آپ پر بند ہو رہے ہیں، آپ کے پاس میرے علاوہ کوئی نہیں جو آپکا خیال رکھے۔ میں نے دیکھا ہے کہ کچھ لوگ آپ سے نفرت کر رہے ہیں اور آپ کو پریشان کر رہے ہیں۔ اسی لیے میں نے آپ سے شادی کا فیصلہ کیا ہے۔ اللہ ہم سب پر مہربان ہو۔ آپ ایک نعمت ہیں لیکن لوگ (اس بات کی) قدر نہیں کر رہے۔”

وائس نوٹ میں ممکنہ طور پر جانی ڈیپ کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا گیا ہے کہ “میں اس بوڑھے شخص سے بہتر ہوں۔”

یہ وائرس نوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے اور تقریباً 14 گھنٹوں کے دوران اس پر ایک لاکھ سے ویوز آگئے تھے۔

یاد رہے کہ بدھ کو جانی ڈیپ نے ایمبر ہرڈ کے خلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ جیتا لیا ہے۔

عدالت اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ ایمبر ہرڈ نے جانی ڈیپ کو یہ کہہ کر بدنام کیا کہ انہوں ایمبر ہرڈ پر ظلم کیا۔

عدالت نے جانی ڈیپ کو پہنچنے والے نقصان کے ازالے کے لیے ایک کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا اعلان کیا ہے۔

ایمبر ہرڈ نے بھی مقدمے ایک ایک حصہ جیت لیا ہے، جس پر ان کے لیے 20 لاکھ ڈالر کے ازالے کا اعلان کیا ہے۔

کچھ سال ساتھ گزارنے کے بعد جانی ڈیپ اور ایمبر ہرڈ نے امریکی شہر لاس اینجلس میں 2015 میں شادی کی تھی۔

تاہم 23 مئی 2016 کو ایمبر ہرڈ نے جانی ڈیپ سے طلاق کا مقدمہ درج کروا لیا تھا۔ ان کا دعویٰ تھا کہ جانی ڈیپ نے ان پر ہاتھ اٹھایا ہے اور وہ ایسا اکثر منشیات یا شراب کے نشے میں کرتے تھے۔

ایمبر ہرڈ نے ان کے خلاف امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ میں لکھا تھا، جس کے نتیجے میں جانی ڈیپ نے ان کے خلاف پانچ کروڑ ڈالر ہرجانے کا دعویٰ کیا تھا، جبکہ اس میں جانی ڈیپ کا نام نہیں لکھا ہوا تھا۔

Johnny Depp

Amber Heard