Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

‘اگر عمران خان کو کچھ ہوا تو میں خودکش حملہ کروں گا’، پی ٹی آئی رکنِ قومی اسمبلی کی دھمکی

پی ٹی آئی کے رہنما عطا اللہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ اس طرح ہزاروں حملہ آور بھی تیار ہیں۔
اپ ڈیٹ 06 جون 2022 07:52pm
اس طرح ہزاروں حملہ آور تیار ہیں۔  فوٹو — فائل
اس طرح ہزاروں حملہ آور تیار ہیں۔ فوٹو — فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور رکنِ قومی اسمبلی عطا اللہ ایڈووکیٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کو ذرا نقصان ہونے کی صورت میں خود کش حملہ کرنے کی دھمکی دے دی۔

ایک ویڈیو بیان میں پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ “ملک چلانے والے سوچ لیں، اگر عمران خان کے بال کو بھی نقصان ہوا تو سب سے پہلے میں خود کش حملہ کروں گا جس سے آپ اور آپ کے بچے بھی محفوظ نہیں رہیں گے۔”

انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان کو کچھ ہوا تو میں خود حملہ کروں گا اور اس طرح ہزاروں حملہ آور بھی تیار ہیں۔

اس سے قبل پی ٹی آئی کے نائب صدر اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا بھی ایک بیان میں کہنا تھا کہ اگر حکومت نے عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو ملک بھر سے سخت ردِ عمل آئے گا۔

imran khan

National Assembly